*انتظارِ یار…❣️✨
تیرا انتظارگھر کے
کونے کونے پر اثر انداز ہوا ہے
دیواروں کو دیمک نے
چاٹنا شروع کر دیا ہے
چابیاں اور تالے تک زنگ آلود ہو چکے ہیں
ہر سو جالوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں❣️✨sⷨ
آنگن میں کھلے
پھولوں نے
مرجھانا شروع کر دیا ہے
اے میری متاع زیست
تیرا انتظار
میرے چہرے پر جھریاں لے آیا ہے❣️✨sⷨ