مرد کو سمجھنے کی جتنی صلاحیت اللہ پاک نے عورت کو بخشی ہے مرد کو اس کی ہوا بھی نہیں لگی ،،مرد کے معاملے میں خود اللہ پاک نے عورت میں وہ Sensor لگایا ہے جو دھواں سونگھ کر آگ کی خبر دیتا ہے، MBA شوہر دوست کو گھر لاتا ہے اور مڈل پاس بیوی اس کو دس منٹ میں بتادیتی ہے کہ اس کی نظر ٹھیک نہیں ، عورت میں مرد کے بارے میں اتنی Applications رکھی گئی ہیں کہ وہ اس کی نظر پڑھ سکتی ہے، اس کی چال پڑھ سکتی ہے، اس کے الفاظ پڑھ سکتی ہے،، یہانتک کہ وہ مرد کی مصنوعی اور حقیقی مسکراہٹ کے فرق کو دن اور رات کی طرح جانتی ہے ۔ جھوٹ پکڑنے والی مشین کو دھوکا دیا جاسکتا ہے عورت کو دھوکا دینا ناممکن ہے، وہ مروت سے چپ کر جاۓ تو اس کی مہربانی ہے ، جھگڑ ادفتر میں ہوتا ہے اور اس کی خبر وہ آپ کا مکھڑادیکھ کر دے دیتی ہے،، آپ ٹریفک وارڈن سے لڑ کر مسکراتے ھوۓ گھر میں داخل ھوں مگر وہ اچانک پیچھے سے آ کر کہتی ہے کس سے لڑ کر آۓ ھو؟‘‘ اور آپ کا تراہ نکل جا تا ہے،،،جس خدا نے عورت کو جسمانی طور پہ نازک بنایا ہے اس خدا نے نفسیاتی طور پر اس کو بڑاقوی بنایا ہے، پیغمبروں کی حفاظت عورت کو سونپی گئی ہے،، کتنے بڑے امتحان کے لئے بھولی بھالی مریم علیہ السلام کو چنا گیا ہے،،مردہوتا تو کہہ دیتا’’ میری وی کوئی عزت ہے‘‘موی علیہ السلام کی ماں سے کیا کام لیا؟ موی علیہ السلام کی 9 سال کی بہن سے کیا کام لے لیا؟ فرعون کی بیوی سے کیا کام لے لیا؟ اور شیخ مدین کی بیٹی نے باپ کے سامنے اجنبی موی کا پورا Curriculum بیان کیا تھا یا نہیں؟ کیا وہ ان کی کلاس فیلو تھی؟ اسے کیسے پتہ چل گیا کہ وہ مارشل آرٹس کے ماہر ہیں اور امین بھی ہیں ، نظر باز نہیں ہیں ،فلرٹ نہیں ہیں؟؟